عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے، امیر جماعت اسلامی

Published on June 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

لاہور (یو این پی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے سیاسی انجینئرنگ نہیں، مذاکرات اور اس کے نتیجے میں شفاف قومی انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں۔منصورہ لاہور میں پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ کی کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ادارے غیرجانبدار ہوجائیں اور وہی فریضہ انجام دیں جو آئین میں انہیں تفویض کیا گیا ہے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنا ہوگی۔دوسری جانب آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے منصورہ میں سراج الحق سے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر کے سابق وزراء بھی شامل تھے۔ رہنماؤں نے سیاسی اور کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题