ماحولیات کے تحفظ کا عالمی دن5جون کو منایا جائیگا

Published on June 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

دنیا بھر میں 80فیصد بیماریوں کا تعلق آلودہ پانی کے استعمال سے ہے،رپورٹ
فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کے تحفظ کا عالمی دن5جون پیر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اورشجرکاری کے متعلق عوامی شعور پیدا کرنا ہے،اس دن کے حوالے سے ملک بھرکے بڑے بڑے شہروں اور قصبات میں محکمہ ماحولیات اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیاں،واکس،مذاکرے اورسیمینارزمنعقد ہوں گے جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ماحول کو آلودگی سے بچانے اور ماحول کی بہتری کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی اہمیت پر زور دیں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 80فیصد بیماریوں کا تعلق آلودہ پانی کے استعمال سے ہے جبکہ ماحولیاتی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ بڑھتی ہوئی آبادی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy