نوازشریف کا جرم پاکستان کی خدمت کرنا ہے،حاجی فریاد خاں

Published on June 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

تیس سالوں سے شریف فیملی کیخلاف جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں،لیگی رہنما
جاتی عمرہ (یو این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما حاجی رانا فریاد خاں نے کہا ہے کہ پاکستان اور نوازشریف ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، نوازشریف چوتھی باروزیراعظم بن کر پاکستان میں دوبارہ خوشحالی لائیں گے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا جرم صرف پاکستان کی خدمت کرنا ہے، تیس سالوں سے شریف فیملی کیخلاف جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔حاجی رانا فریاد خاں نے کہا کہ پاناما لیکس میں بھی نوازشریف کو بے بنیاد سزا دی گئی جبکہ اس کیس میں نیب مریم نواز کیخلاف کوئی جرم ثابت نہیں کرسکا،مریم نواز بھی باعزت بری ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ میاں نوازشریف بھی اس کیس میں سرخرو ہوں گےاور چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题