اوکاڑہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

Published on June 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

اوکاڑہ((یواین پی)/شیخ ندیم شیراز)پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے ہیلتھ سیکٹر کو بہتر بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات اور اور مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کے سلسلہ میں ان پر عملدر آمد کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف نے کہا کہ مریضوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ صحت کے سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گی۔ نے ایمر جنسی وارڈز میں جان بچانے والی ادویات سمیت علاج معالجہ کے لئے ضروری ادویات کی سو فیصد دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں طے شدہ ایس او پیز کے مطابق فوری ایکشن لیا جائے گا۔ ایمر جنسی وارڈز کی ادویات کی کسی وقت بھی کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجہ ،تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولیات بھی چیک کی ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال سٹی اور ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ساوَتھ سٹی سمیت ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں پنجاب حکومت کے ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کے لئے اقدامات پر سو فیصد عملد ر آمد کو یقینی بنایا جائے۔ ہر سرکاری ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈز میں تمام ادویات مریضوں کو ہمہ وقت دستیاب ہونی چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme