میئر کراچی کا فیصلہ بلاول بھٹو کریں گے، شازیہ مری

Published on June 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

کراچی (یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ میئر کراچی کا فیصلہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کریں گے۔ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ میئر و ڈپٹی میئر کراچی کے الیکشن کے لیے ٹکٹ کا حتمی فیصلہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ہو گا۔شازیہ مری کا کہنا ہے کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کے لیے ناموں کا اعلان آج کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں فیصلے کسی کی پسند نا پسند پر نہیں مشاورت سے ہوتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حتمی اعلان سے قبل چہ مگوئیاں محض سنسنی پھیلانے کے لیے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes