اگلے عہدوں پر ترقی پانے والے 18 پولیس افسران رینکس لگانے کی تقریب

Published on June 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی/شیخ ندیم شیراز )اگلے عہدہ پر ترقی پانے والے 18پولیس افسران کو رینکس لگانے کی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائن اوکاڑہ میں منعقد ہوئی تقریب میں ترقی پانے والے پولیس افسران کے بچوں اور فیملی ممبرز نےخصوصی طور پر شرکت کی ڈی پی او منصور امان نے بچوں کے ہمراہ ترقی پانے والے افسران کو پرموشن بیج لگائےاس موقع پر ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عہدے اللہ تعالی کی دی ہوئی امانت ہےافسران اسے عوام کی خدمت میں وقف کریں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں اس موقع پر ترقی پانے والے افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہم انشاء اللہ ہر وقت تیار رہیں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes