بورے والا کی ڈائری یواین پی ڈیسک سے

Published on June 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

UNP Burewala

شا ہین ویلفیر سو سا ئٹی بورے والا کی طرف سے بچوں میں مفت کتا بیں تقسیم
بورے والا(یو این پی)شا ہین ویلفیر سو سا ئٹی بورے والا کی طرف سے بچوں میں مفت کتا بیں تقسیم ۔بچوں کے والدین کی طرف خیر مقدم ۔تفصیلات کے مطابق شا ہین ویلفیر سوسا ئٹی بورے والا کی طرف سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سو بچوں میں مفت کتابی تقسیم کی گئی کتا بیں سوسا ئٹی کے سر براہ صدیق علوی نے اپنے ہا تھو ں سے خود تقسیم کی اس موقع پر صدیق علوی نے بچو ں اور بچوں کے والدین سے خطاب بھی کیا انہوں نے کہا سو سا ئٹی کی طرف سے غریب او ر مستحق بچوں میں کتا بیں تقسیم کی جا رہی ہیں اور یہ کتا بیں سو سا ئٹی پر منعقہ بعد سو بچوں میں مفت تقسیم کیا کرے گئے بچوں اور والدین نے سو سا ئٹی کے اس اقدام کو سرایا اس مو قع پر صدیق علوی کے سا تھ سو سا ئٹی کے ممبران محسن بھٹی ، ڈا کٹر امجد ، رانا عمران با ؤ اور میاں اکرام بھی مو جو د تھے ۔
.

تھا نہ سا ہو کا پو لیس نے سا ت روز قبل قتل ہو نے والے چھ سا لہ بچے کے اصل قا تل اس کے ما موں کو گرفتار ،قا تل کا اقرا جرم
بورے والا(یو این پی)تھا نہ سا ہو کا پو لیس نے سا ت روز قبل قتل ہو نے والے چھ سا لہ بچے کے اصل قا تل اس کے ما موں کو گرفتار کرلیا قا تل نے اقرا جرم کر لیا ۔ڈی پی او وہاڑی کی پر یس کا نفرنس تفصیلات کے مطابق ڈی پی اووہاڑی صا دق علی ڈوگر نے پر یس کا نفرنس کرتے ہو ئے بتایا کہ مو رخہ 23/05/14 مدعی سعید محمد ولد سید محمد قوم سکیھرا سکنہ 311 ای بی نے تھا نہ سا ہو کا پو لیس کو درخواست دی اور الزام عا ئد کیا کہ وہ اپنے بھا نجے ام قربان جس کی عمر چھ سا ل ہے سائیکل پر سوارسا ہو کا سے دوائی لے کر واپس اپنے گھر جا رہا تھا جب پو ل کھا در 40/K.B کے قریب پہنچا تو ملزمان انور مقبول پسران غلام محمد سکنہ 229 ای بی ، غلام مرتضی ولد محمد کریم سکنہ 35/K.B اور دونا معلوم مو ٹر سا ئیکل سوار آگئے آتے ہی مقبول نے مجھ پر فا ئر کیا جو میرے بھا نجے کو لگ گیا اور وہ موقعہ پر جابحق ہو گیا تھا نہ سا ہو کا پو لیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ مقدمہ درج کرلیا ایس ایچ او تھا نہ ساہو کا نے ایس آئی محمد اسلم رامے کو تفتیشی مقرر کر دیا ایس آئی محمد اسلم رامے نے سا ت دن کے اندر تفتیش مکمل کر لی تفتیش میں پتہ چلا کہ چھ سا لہ بچے ام قربان کو اس کے ماموں محمد سعید جو اس مقدمے کا مدعی بھی ہے اس نے اپنے مخالفین کو مقدمہ میں پھنسانے کے لیے اپنے بھا نجے کوخود ہی قتل کیا ہے قاتل محمد سعید نے اقرارے جرم کرلیا ہے پو لیس نے اصل قاتل کو گرفتار کرے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو رہا ہے،ساجد شریف آرائیں
بورے والا(یو این پی)مسلم لیگ(ن)حلقہ پی پی 233کے راہنما چوہدری ساجد شریف آرائیں نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو رہا ہے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے نندی پور پاور پلانٹ کا کامیاب افتتاح کر دیا ہے جو کہ قوم کی فتح ہے ماہ رمضان کی آمد کے سلسلہ میں عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ بھی حکومت نے شروع کر رکھا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب سے ٹیلی فون پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو سستے داموں اشیائے خورونوش کی فراہمی کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا ویژن ہے کہ ملک سے غربت،بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ کیا جائے یہی وجہ ہے کہ وہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا اور ملک لوڈ شیڈنگ فری ملک بن جائے گا ہمارے مزدور،کسان خوشحال ہوں گے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے کارناموں پر پورا ملک بلکہ غیر ملکی حکومتیں اور ادارے بھی انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں جو ان کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ شریف برادران کی قیادت میں عوام احساس محرومی ختم ہو گا اور ملک ترقی کی انتہائی منزلوں کو چھو لے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر بورے والا نے مدینہ کالونی قبرستان سے ملحقہ فری طبی ڈسپنسری کی جگہ پر پولیس کی جانب سے چوکی کا قیام روک دیا
بورے والا(یو این پی)اسسٹنٹ کمشنر بورے والا نے مدینہ کالونی قبرستان سے ملحقہ فری طبی ڈسپنسری کی جگہ پر پولیس کی جانب سے چوکی کا قیام روک دیا،اہل محلہ کے اصرار پر ڈسپنسری کی جگہ پولیس کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ،اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف ا للہ ساجد نے آج اچانک مدینہ کالونی قبرستان سے ملحقہ عرصہ پندرہ سال سے مختار شریف ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والی فری طبی ڈسپنسری کا دورہ کیا اور ڈسپنسری میں علاقہ کے عوام کو ملنے والے فری طبی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس موقع پر انہوں نے اہل محلہ کی درحواست پر اس فری طبی ڈسپنسری کی جگہ پولیس چوکی تھانہ ماڈل ٹاؤن کو جگہ فراہم کرنے سے روکتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ اس ڈسپنسری کی جگہ پر پولیس چوکی قائم نہیں کی جائے گی بلکہ پولیس چوکی کے لئے کوئی اور جگہ تلاش کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر کے اس اقدام پر اہل محلہ وزیر علی بھٹی،محمد بوٹا قریشی،نذیر احمد،محمد شمشاد،نیاز احمد، حامد بھٹی نے انکا شکریہ ادا کیا۔

ٹیکنیکل کالج کو جانیوالی سٹرک گذشتہ 4سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،کالج کے طلباء اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا
بورے والا(یو این پی)ٹیکنیکل کالج کو جانیوالی سٹرک گذشتہ 4سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،کالج کے طلباء اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق 2011کو راجباہ 6ایل ٹوٹنے سے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی چک نمبر507ای بی کو جانیوالی سٹرک ٹوٹ پھوٹ گئی گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کو جانے والے طلباء اور اس سے منسلک دیہاتوں513،509،523،511،519،521اور 531ای بی کے لوگوں اور طالب علموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے خصوصاََ ان دیہاتووں سے کالج آنے والے طالب علموں کو متبادل راستوں سے زیادہ سفر طے کرکے آنا پڑتا ہے اور وقت بھی ذرائع ہوتا ہے اہالیان دیہہ چوہدری محمد شفیق گجر،بشیر گجر،فریاد جٹ،بشیر احمد نمبردار،فیض بٹر،ولی محمدگجر،دین محمد سابق کونسلر اور دیگر نے کہا ہے کہ محکمہ روڈ کی غفلت کی وجہ سے سٹرک مرمت نہیں ہو سکی اس سلسلہ میں ہمارا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری طور پر محکمہ روڈ کو سٹرک کی تعمیر کے فوری احکامات جاری کریں۔
اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کی ہدایت پر،
ریشم گلی،مچھلی بازار،سبزمنڈی،لکڑمنڈی،پیٹی بازار اور دیگر بازاروں میں آپریشن کرکے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا
بورے والا(یو این پی)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیف اللہ ساجد کی ہدایت پر ٹی ایم او رانامحمد شاہد کی سرپرستی میں ٹی او آر ملک غلام جیلانی کی قیادت میں ٹی ایم اے عملہ نے گذشتہ روز ریشم گلی،مچھلی بازار،سبزمنڈی،لکڑمنڈی،پیٹی بازار اور دیگر بازاروں میں آپریشن کرکے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا اور کئی دوکانداروں کو نوٹس بھی جاری کر دئیے اور تجاوزات کی زد میں آنے والے سامان کو ضبط کر لیا اور متعدد دوکانداروں کو جرمانے بھی کئے۔

الفتح فٹ بال کلب کے زیر اہتمام چوہدری محمد شریف آرائیں میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں11ویں روز بھی دو میچ کھیلے گئے
بورے والا(یو این پی)الفتح فٹ بال کلب کے زیر اہتمام چوہدری محمد شریف آرائیں میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں11ویں روز بھی دو میچ کھیلے گئے،پہلا میچ الممتاز فٹ بال کلب اور منظور شہید فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس کو الممتاز فٹ بال کلب نے ایک مقابلہ میں تین گول سے جیت لیا دوسرا میچ الفتح فٹ بال کلب(ریڈ) اور ساجد فٹ بال کلب کے مابین کھیلا گیا جو مقررہ اور ایکسٹرا وقت پر بھی برابر رہا اب یہ میچ دوبارہ کھیلا جائیگا اس موقع پر صدر ڈی ایف اے حاجی محمد سخی میاں،سیکرٹری اصغر علی جاوید،شیخ محمد اسلم،سردار اعجاز ڈوگر،حاجی نعیم،لطیف ڈوگر،ندیم منظور گجر،محمد اقبال شکیب،محمد آصف،عدنان حیدر،دلدار خاں اور دیگر بھی موجود تھے میچوں کو ریفری اور ڈپٹی ریفری جاوید اقبال،عدنان حیدر،محمد آصف اور دلدار خاں نے سپر وائز کیا۔

انتہا پسند ہندو تنظیم کی طرف سے
بھارت میں فجر کی اذان پر پابندی لگانے کے مطالبے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ضلعی چیئرمین اے ٹی آئی کالجز حافظ عثمان
بورے والا(یو این پی)ضلعی چیئرمین اے ٹی آئی کالجز حافظ عثمان نے انتہا پسند ہندو تنظیم کی طرف سے بھارت میں فجر کی اذان پر پابندی لگانے کے مطالبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مطالبہ سے پورے عالم اسلام کو پریشانی اور اُن کی دل آزاری ہوئی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بے ہودہ اور شرمناک مطالبات سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوری اور سیکولر ریاست ہونے کی دعویدار بھارت اور اسکے انتہا پسندوں کا مکروہ چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے اجلاس کی صدارت امیر تنظیم تحفظ حقوق اہلسنت پیر سید محمد اقبال شاہ نے کی اجلاس میں جنرل سیکرٹری جماعت اہلسنت مولانا عبدالرؤف اور اے ٹی آئی پنجاب کے ناظم ملک محمد رمضان لنگڑیال بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog