سنٹرل کنٹریکٹ کو فٹنس سے مشروط کرنا پی سی بی کا اچھا اقدام ہے، مصباح الحق

Published on June 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

01

لاہور (یو این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصبا ح الحق نے کہا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کو کھلاڑیوں کی فٹنس سے منسلک کرنے سے کھلاڑیوں میں پروفیشنل ازم پیدا ہوگا اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں بھی بہتری ہوگی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو ابھی سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگائے گئے کیمپ سے کھلاڑیوں کی فٹنس میں کافی بہتر ی آئی ہے جوکہ بیٹنگ ،باؤلنگ ،فیلڈنگ میں بھی کام آئے گی ۔کرکٹرز کی پرفارمنس میں فٹنس بہت اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ فٹنس میں بہتر ی سے بطور کھلاڑی اور بطور ٹیم کافی فائدہ ہوگا ۔ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سامنے آنے والی کمزوریوں کو دور کرنے کے لئے کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی انفرادی طور پر محنت کریں گے ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کا اہم مقصد فٹنس ہے ۔کھلاڑیوں کو پلان دیدیئے ہیں جو کہ کیمپ کے ختم ہونے کے بعد بھی وہ ان پر کام کریں گے ۔مصباح الحق نے کہاکہ سری لنکا کی سیریز سے قبل دس بارہ دن کا کیمپ لگایا جائے گا تاکہ کھلاڑی سیریز کی تیاری کرسکیں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وقار یونس اچھے ہیڈ کوچ ہیں اور ماضی کی طرح ان سے ٹیم کو کافی فائدہ ہوگا ۔مصباح الحق نے کہاکہ کھلاڑی کی پرفارمنس میں اسکا جذبہ اہم کردار ادا کرتا ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مستقبل میں کئی نوجوان کھلاڑی قومی ٹیم کی کپتانی کرسکتے ہیں ۔اظہر علی اور عمر اکمل تو ڈیپارٹمنٹ کی کپتانی کررہے ہیں ۔کھلاڑیوں کو کرکٹ کی سمجھ ہے اور ان پر ذمہ داری ڈالنے اور ایک دو سال دینے سے وہ اچھے کپتان ثابت ہوسکتے ہیں ۔مصباح الحق نے کہاکہ محمد عرفان اچھا باؤلر ہے اور اسکی فٹنس پاکستان ٹیم کے لئے پلس پوائنٹ ہے ۔وہ ایسا باؤلر ہے کہ چار پانچ اوورز میں ہی ٹیم کو جتوا سکتا ہے ۔مصباح الحق نے کہاکہ وہ صرف اور صرف اپنی فٹنس کی طرف توجہ دے کر ٹیم کے لئے پرفارمنس کو اپنا مقصد بناتے ہیں اور کسی طرف ان کا دھیان نہیں ہے ۔جو کام بورڈ کا ہے وہ بورڈ نے کرنا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes