اوکاڑہ ، ٹریکٹر ٹرالی کی گدھا گاڑی کو ٹکر، ایک نوجوان جانبحق دوسرا شدید زخمی

Published on August 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)اوکاڑہ بائی پاس 52 ٹو ایل کے قریب مٹی سے لدھے ٹریکٹر ٹرالی کی گدھا گاڑی کو ٹکر۔ حادثہ میں گدھا گاڑی پر سوار ایک نوجوان جانبحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک سروس اور ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ جانبحق ہونے والے نوجوان کی نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔جانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت شکیل احمد ولد محمد امین (25 سال تقریباً) اور زخمی ہونے والے کی شناخت امان اللّٰہ ولد حنیف (17 سال تقریباً) سکنہ 32 ٹو آر اوکاڑہ کے ناموں سے ہوئی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes