فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد کے قریب گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 19 ج ب میں گھریلو جھگڑے پر ابرار نامی شخص نے میکے آئی بہن کو قتل کردیا۔قاتل اور مقتول کی والدہ شازیہ بی بی نے بتایا کہ اسکی شادی شدہ جواں سالہ بیٹی بشریٰ بی بی میکے آئی ہوئی تھی۔ گھریلو حالات پر بھائی بہن میں جھگڑا ہوا۔جس پر مشتعل ملزم ابرار نے فائرنگ کر کے بہن بشریٰ بی بی کو قتل کیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی۔