فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)میڈیکل کی طا لبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر نے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ میں فرد جرم عا ئد کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایف آ ئی اے کے جج/ ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج منصف خان کی عدا لت میں شیخ دانش اور اسکی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف میڈیکل کی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر نے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی جس کے دوران ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی جبکہ شیخ دانش سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم کو قبول کر نے سے انکار کر دیا ہے۔فرد جرم عا ئد کر نے کے بعد عدا لت کی طرف سے مقدمہ کی سماعت کیلئے نئی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف فرد جرم ایف آ ئی اے میں درج مقدمہ میں عا ئد کی گئی ہے