جن قوموں کے گراونڈ آباد رہتے ہیں انکےہسپتال ویران ہوا کرتے ہیں اشتیاق احمد عباسی

Published on June 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 528)      No Comments

3
جده ( زکیر احمد بهٹی)جن قوموں کے گراونڈ آباد رہتے هیں انکے هسپتال ویران هوا کرتے هیں.. کهیل جہاں جسمانی صحت دیتا هے وهاں زندگی میں آگے بڑهنے کا حوصلہ بهی دیتا هے..سعودی عرب میں تارکین وطن کے لیئے ایسے مواقع کسی جشن سے کم نہیں هوتے جہاں انہیں بین الاقوامی سطح کی والی بال کا کهیل دیکهنے کو ملے…ان خیالات کا اظہار پہلے کشمیر برادز ٹورنامنٹ کے فائنل میں مہمان خصوصی صدر جرنلسٹس فاونڈیشن پاکستان اورسیز ونگ اشتیاق احمد عباسی نے تقریب انعامات سے خطاب کرتے هوئے کیا.انهوں نے کہا کہ سعودی عرب میں والی بال جیسے کهیل کو بہت عروج دیا جا سکتا هے …اور اس کام کا بیڑه چند لوگوں نے اٹها رکها هے..جرنلسٹس فاونڈیشن انشاءاللہ همیشہ هر تعمیری کام میں پاکستان کیمونٹی کا هر اول دستہ هوگی..اس موقع پر هر دلعزیز اور معروف پاکستانی بزنس مین اے جی سی سی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر الطاف خان نے بهی خطاب کیا .انهوں نے کہا کہ صحت مند قومیں هی ترقی کیا کرتی هیں.انهوں نے ٹورنامنٹ کیمٹی کے لئے بهاری رقم کا بهی اعلان کیا..اس موقع پر اس تقریب کے روئے روا محمد بشیر برقی چیرمین جرنلسٹس فاونڈیشن پاکستان اورسیز ونگ نے آپنے خطاب میں کہا کہ جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان اورسیز ونگ صحافیوں کا سب سے بڑا فورم هے.اور هم والی بال جیسے کهیل کو ترقی دینے کے لئے هر قسم کی مدد کریں گے.تقریب سے سردار ندیم نے بهی خطاب کیا.اس موقع پر پاکستان کے مایا ناز والی بال پلئیر سردار تصدق خان بهی موجود تهے..مہمان خصوصی نے کهلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے..اور انتظامیہ کو بهی بہترین انتظامات کے عوض انعامات دیئے گئے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题