نیگلریا سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔ شرجیل انعام میمن

Published on June 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 572)      No Comments

2
کراچی ۔۔۔ سندھ کے وزیر بلدیات و اطلاعات و چیئرمین واٹر بورڈ شرجیل انعام میمن نے صوبے بھر میں نیگلریا سے بچاؤ کے لئے سندھ حکومت اور محکمہ واٹر بورڈ تمام تر اقدامات کو برائے کار لارہا ہے اور اس سلسلے میں بنائی گئی کمیٹی اور دیگر محکموں کے مابین روابط کو مزید مربوط بنایا جارہا ہے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شر جیل انعام میمن نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں سپلائی کئے جانے والے پانی میں کلو رین کی مقررہ مقدار کو یقینی بنایا جائے، خاص طور پر آخری کناروں پر واقع علاقوں میں کلورین کی مقدار اگر کسی جگہ کم ہو تو اس کمی کو ترجیحی بنیاد پر پورا کیا جائے، نیگلریا سے بچاؤ کے لئے قائم کی گئی کمیٹی سے بھی تعاون کیاجائے جبکہ واٹر بورڈ ازخود بھی تمام انتظامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ نیگلریا سے بچاؤ کے لئے عوام میں آگہی مہم شروع کررہاہے، جس میں عوام کو بتایاجائے گا کہ و ہ خود اوراپنے اہل خانہ کو اس مرض سے کس طرح بچا سکتے ہیں۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے شہریوں سے اپنے مفاد میں ان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اور اہل خانہ کے بہترین مفاد میں اپنے پانی ذخیرہ کرنے والے اوور ہیڈ اور انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس، ڈرم اور ٹنکیاں لازمی صاف کرالیں تاکہ امیبیا کے جراثیم سے محفوظ رہ سکیں جبکہ شہری پینے اور وضو کے لئے پانی ابال کراستعمال کریں، انہوں نے تعلیمی اداروں، مساجد و امام بارگاہوں، مدارس، اسپتالوں، ہوٹلوں کے منتظمین، بڑے پلازوں کی ایسوسی ایشنز، اساتذہ ، علماء کرام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے ذخیرہ کرنے والے ٹینکس کو صاف کرالیں تاکہ امیبیبا کے جر ثومہ سے محفوظ رہاجاسکے، تاہم واٹر بورڈ کلورنیشن سمیت تمام حفاظتی تدابیراختیار کررہاہے تاکہ ممکنہ نیگلیریا امیبیا سے تحفظ مل سکے اس لئے کہ امیبیا جر ثومہ صاف گرم پانی ہی میں نشو ونما پاتا ہے، تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کر نے سے تحفظ ممکن ہے، یہ جر ثومہ ناک کے زریعے دماغ میں داخل ہو کر اسے چاٹ لیتا ہے، یہ لاعلاج مرض ہے لہٰذا حفاظتی تدابیر پر لازمی عمل کیاجائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme