انتظار کی گھڑیاں ختم،بیسواں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا میلہ (کل) سے برازیل میں شروع ہوگا

Published on June 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 829)      No Comments

3

ساؤپالو (یو این پی) بیسویں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2014 ء کا آغاز (کل) جمعرات سے برازیل کے شہر ساؤپالو سے ہوگا جس کے سحر میں دنیا پوری طرح مبتلا ہوچکی ہے، میگا ایونٹ کا آغاز کل برازیلی تہذیب اور میلوں ٹھیلوں کا رنگ لئے تقریب سے ہوگا، اس شاندار تقریب کو دیاگار بنانے کیلئے سینکڑوں فن کار کی دن رات تیاریاں بھی مکمل، ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق افتتاحی تقریب برازیل کے خزانوں، کلچر اور متنوع طرز زندگی کا عکس لئے ہوئے ہوگی۔ حاضرین اور دنیا بھر میں ٹی وی سیٹس کے سامنے بیٹھے اربوں ناظرین کو ملک کاخوبصورت چہرہ دکھائیں گے ۔ 12جون کو ساؤپالو میں مقامی وقت کے مطابق 3:15 پر شروع ہونے والی تقریب 25منٹ جاری رہے گی اس دوران 600 سے زائد فن کار اور بازی گر اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ اس شو کے بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ تقریب صرف ناچ گانے تک محدود نہیں بلکہ یہ برازیل ،اس کے کلچر، لوگوں اور فٹ بال کیلئے خراج تحسین ہوگی ۔ شو کا مرکز نگاہ عظیم الشان روشنی کا گولہ ہوگا جسے قمقموں سے تیار کیا جا رہا ہے ۔ اس کے روشن ہونے سے سٹیڈیم میں رنگ و نور اتر تا محسوس ہوگا۔ انہوں نے بتایا چونکہ تقریب دن میں ہوگی اس لیے آتش بازی کا بہت بڑا مظاہرہ نہیں کیاجائے گا۔ اس طرح ہم میدان کو بہترین حالت میں بھی رکھ سکیں گے کیونکہ اس کے بعد یہاں برازیل اور کروشیا کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائیگا۔ ورلڈکپ، برطانوی پولیس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے برازیل جائیگی۔فیفا ورلڈ کپ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے برطانوی پولیس کی ٹیم برازیل میں موجود ہے۔ یواین پی کے مطابق برازیل میں برطانوی پولیس آفیسرز ٹورنامنٹ کے دوران اسٹیڈیمز میں تعینات کئے جائینگے تاکہ کھلاڑیوں اور فٹ بال شائقین کی سیکیورٹی کو ممکن بنایا جاسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme