سنتوش کمار کی 32 ویں،اکمل مرحوم کی 47 ویں برسی( آج )منائی جائے گی

Published on June 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 691)      No Comments

Graphic1
فیصل آباد(یو این پی) پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ادا کار و معروف ہدایت کار سنتوش کمار کی 32ویں برسی آج (بدھ کو) منائی جائے گی۔خوبصورتی ، ذہانت اور فن کی بے مثال صلاحیت سے لیس ادا کار سنتوش کمار جن کا اصل نام موسیٰ رضا تھا 25دسمبر 1925ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے نور جہاں ، راگنی، سورن لتا، مسرت نذیر ، نیلو ، نیر سلطانہ ،شمیم آراء ، حسنہ ، بہار، دیبہ ، رانی کے ہمراہ درجنوں فلموں میں یاد گار مرکزی کردار ادا کئے۔صبیحہ خانم ، درپن ، نیر سلطانہ ، ایس سلمان ، پنااور منصور وغیرہ کا تعلق بھی سنتوش کمار کے خاندان سے تھا جنہوں نے ادا کاری ، ہدائت کاری ، فلم سازی کے شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔بیلی، شم ڈھلے ، دو آنسو ، دیور بھابھی،آواز ، قاتل جیسی درجنوں فلموں میں یاد گار کردار ادا کرنے والے سنتوش کمار کو 1950ء سے لے کر 1982ء تک کے 32سالوں کے دوران فلم انڈسٹری پر راج کرنے کا بھی اعزاز حاصل رہا۔انہوں نے اپنی پہلی فلم بیلی میں اپنے مد مقابل کام کرنے والی ہیروئن صبیحہ خانم سے شادی بھی کی۔ان کی برسی کے موقع پر ان کے مداح بھی مختلف تقریبات کا انعقاد کریں گے جبکہ الیکٹرانک میڈیا بھی ان کی فنی زندگی پر پروگرامات نشر کرے گا۔ پاکستانی پنجابی فلموں کے ماضی کے ممتاز ہیرو اکمل مرحوم کی 47 ویں برسی آج (بدھ کو) منائی جائے گی۔اکمل مرحوم نے جبرو ، ملنگی ،خاندان، رن مرید ، ان پڑھ ،چا چا جی ، من موجی ، پنچ دریا سمیت درجنوں پنجابی فلموں میں یاد گار کردار ادا کئے ۔اکمل مرحوم نے 25سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے پنجابی فلم انڈسٹری پر چھا گئے ۔اکمل مرحوم نوجوانی میں ہی اچانک مختصر علالت کے بعد 11جون 1967ء کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔مرحوم کی برسی کے موقع پر ملک بھر کے نگار خانوں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گااور پاکستانی پنجابی فلم انڈسٹری کیلئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme