شیخوپورہ (یو این پی) شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ٹریفک قوانین سے آگاہی اور حادثات کی روک تھام کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں آر پی او شیخوپورہ بابر سرفراز الپا، ڈی پی او زاہد نواز مروت، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان، اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم اور محکمہ پولیس کے دیگر افسران سمیت طلباء وطالبات نے شرکت کی سیمینار میں طلباء و طالبات کو ٹریفک رولز کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اور کم عمری میں ڈرائیونگ سے اجتناب کرنے پر زور دیا گیا تاکہ قانون کی پاسداری سے روڈ حادثات سے بچا جا سکے آر پی او نے طلباء و طالبات کے سوالات کے جوابات دئیے اور طالبات کو درپیش مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی بعد ازاں بابر سرفراز الپا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان اور ڈی پی او نے پودے لگائے جبکہ شہریوں میں ہیلمٹ بھی تقسیم کئے گئے تقریب کے اختتام پر پرچم کشائی اور قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔