پاکستان حالت جنگ میں ہے ،جذباتی فیصلے نہیں کرسکتے۔کامران مائیکل

Published on June 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

unnamed
اسلام آباد(یواین پی ) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے ،ہم جذباتی فیصلوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔بیچارے اپوزیشن والے پوائنٹ سکورنگ کیلئے ڈینگیں مارنے کے سواکچھ نہیں کرسکتے ۔ دہشت گردی کے واقعات کی بنیادپرحکومت کوتنقیدکانشانہ بنانے والے یادرکھیں عجلت میں غلطی کاامکان بڑھ جاتا ہے۔ہمارے دشمن بھی ہماری حب الوطنی کے گواہ اورمداح ہیں،حکومت دہشت گردوں کاناپاک وجودمٹانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔وزیراعظم میاں نوازشریف تمام پہلوؤں کاجائزہ اورسٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لے کر دوررس فیصلے کر رہے ہیں۔وہ مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے۔کامران مائیکل نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی طرف سے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کے نام حالیہ مکتوب کودنیا کی مقتدرقوتوں نے سراہا ہے،ابھی بات چیت کے دروازے بندنہیں ہوئے۔دونوں طرف کے عوام امن اورامید کے چراغ نہیں بجھنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف ہمیشہ سے امن کیلئے قدم اٹھانے میں سبقت لے جاتے ہیں اسلئے انہیں امن کی علامت کہا جاتا ہے۔ جنگ سے کسی ملک کوپچھاڑاتوجاسکتا ہے مگراس طرح عوام کے دل تسخیر نہیں ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان کی امن پسندی کے باوجودکسی نے ہمیں میدان جنگ میں آوازدی توپھرہمارا دشمن دیدہ عبرت بن جائے گا۔ عوام کو اپنے انتھک اور نڈر وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت پربھرپوراعتماد ہے،بلاشبہ ان کاہرفیصلہ قومی مفادکا غماز ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف ہرقسم کے بیرونی دباؤکامقابلہ اورہرحال میں قومی مفادات کادفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog