واہ کینٹ نواب آباد جی ٹی روڈ پر نجی بنک میں ڈکیتی کی واردات

Published on June 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

pic police taxila
ٹیکسلا(یو این پی ،ڈاکٹر سید صابر علی سے) واہ کینٹ نواب آباد جی ٹی روڈ پر نجی بنک میں ڈکیتی کی واردات ، پانچ غیر مسلح ڈاکووں نے بنک سیکورٹی گارڈ سے پسٹل اور رائفل چھین کر بنک عملہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور باآسانی بنک میں موجود کیش پنتالیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈاکووں نے مذاحمت پر سیکورٹی گارڈ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ، زخمی ہونے والے سیکورٹی گارڈ کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا،اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ملک محمد ارشاد ہمراہ ایس ایچ اوز موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے پولیس کے اعلیٰ افسران کوواقعہ کی اطلاع کی جس پر سی پی او راولپنڈی ہمایوں بشیر تارڈ ، ایس پی پوٹھوار عتیق طاہر ، ایس پی انوسٹی گیشن ہاورن جوئیہ پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ،عینی شاہدین کے مطابق ڈاکہ صبح دس بجے کے قریب ڈلا جبکہ مذکورہ ڈاکو جن کی تعداد پانچ تھی خیبر گاڑی میں سوار ہوکر آئے تھے جوباآسانی بنک کے سامنے کھڑی اپنی گاڑی میں فرار ہوئے ،ادہر پولیس واردات کے تمام پہلوں پر بنک عملہ سے تفتیش کر رہی ہے ، ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ملک محمد ارشاد کے مطابق پولیس کو سی سی ٹی وی و دیگر زرائع سے ٹھوس شواہد ملے ہیں جس سے پولیس ان افراد کو جلد گرفتار کر لے گی، ڈی ایس پی سے جب پوچھا گیا کہ بنک میں پولیس کی جانب سے کوئی سیکورٹی گارڈ تعینات نہ تھا جس پر انھوں نے جواب دیا کہ چونکہ پولیس کے پاس افرادی قوت کم ہے لہذاکافی عرصہ سے بنک سیکورٹی کی فراہمی تعطل کا شکار ہے ، تاہم بنک سیکورٹی کی ناقص کارکردگی پر انھوں نے افسوس کا اظہار کیا،انکا کہنا تھا کہ گو بنک میں ڈاکہ مارنے والے پانچوں افراد غیر مسلح تھے تاہم انھوں نے سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کر یہ کاروائی مکمل کی،اب تک پولیس کی تفتیش اور جائزہ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پولیس ان ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائے گی ان تک رسائی کے لئے پولیس کو ٹھوس شواہد ملے ہیں ،پولیس کے اعلی افسران نے میڈیا کو جواب دینے سے اجتناب کیا اور بنک عملہ کی مکمل تحقیق پر توجہ دی ، اس ضمن میں بنک عملہ کے فنگر پرنٹ بھی حاصل کئے گئے ، اور تمام عملہ سے مکمل تحقیقات کی گئیں ، شام گئے تک پولیس کے افسران بنک ڈکیتی کے تمام پہلووں کا جائزہ لیتی رہی ، ادہر بنک ڈکیتی کے بعدروٹین کے کام روک دیئے گئے اور متعدد افراد کو واپس بھیج دیا گیا، جبکہ مقامی سطح پر بنک ڈکیتی کی خبرجنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی اور بنک کے باہر لوگوں کا جم غفیر اکھٹا ہوگیا جنہوں نے دن دھاڑے ایسی واردتوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ، انجمن تاجران کے مرکزی جنرک سیکرٹری ملک عابد محمود ، سجاد سہیل ، اخلاق بٹ، عبداللہ مٹھو و دیگر نے آئے روز چوری ڈکیتی اور راہزنی کی واراتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدمات کریں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题