گلشن ٹیکسٹائل ملز کی بندش،جمشیدد ستی کامزدوروں کیساتھ اظہار یک جہتی،اپنی گرفتاری پہ اصرار

Published on June 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,982)      No Comments

Dasti
وہاڑی( یواین پی)ایم این اے جمشیدد ستی نے گلشن ٹیکسٹائل ملز کی بندش کی وجہ سے مزدوروں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے حوالہ سے مزدورں کے ساتھ میتلا چوک میں اظہار یکجہتی کے بعد ڈی پی او وہاڑی کے دفتر میں اپنی گرفتاری پر اصرار کیا ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر نے کہا کہ آپ نے خلاف قانون کوئی کام نہیں کیا جس پر آپ کو گرفتارکیا جائے ڈی پی اونے کہا کہ ہم بھی مزدورں کے ساتھ ہیں اور مل مالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے جلد ہی مزدورں کا مسئلہ حل کر لیا جائیگا انہوں نے کہا کہ کسی مزدور کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے اور نہ ہی کوئی مزدور گرفتارکیا گیا ہے یہ مقدمات صرف شباب ملی کے ان کارکنوں کے خلاف درج ہیں جو پورے ضلع میں سڑکیں بلا ک کر کے شہری زندگی کو مفلوج کرنے کے علاوہ دیگر سنگین مقدمات اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ مزدورں کو پینے کا پانی دستیاب نہیں تو پولیس نے مزدورں کو اپنی گاڑیوں کے ذریعے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا ۔ اس موقع پر حکومتی ممبر صوبائی اسمبلی راشاد احمد ارائیں ،ڈی پی او صادق علی ڈوگر اور ایم این اے جمشید دستی کے درمیان مذاکرات کے بعد جمشید دستی نے ڈی پی او آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مزدوروں کی گرفتاری کے حوالہ سے غلط بریف کیا گیا اگر غلط فہمی کی وجہ سے بھی کسی مزدور کا نام کسی ایف آئی آر میں آگیا ہے تو اس کا نام ایف آئی آر سے نکالا جائے مزدوروں کا مسئلہ تین چار روز میں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اگر یہ معاملہ حل نہ ہوا تو میں دوبارہ یہاں آؤنگا انہوں نے کہا کہ میرا پولیس سے کوئی معاملہ نہیں ایم این اے جمشید دستی نے کہا کہ وہ صرف مزدورں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے معاملات کے حل کے لیے آئے ہیں قانون شکن عناصر سے ان کا کوئی تعلق نہیں اس دوران وہاں موجود ایم پی اے ارشاد احمد ارائیں نے کہا کہ شباب ملی اور مل مزدورں کے معاملہ کو ایک ساتھ اکٹھا کرنا درست نہیں شباب ملی میں شامل بعض لوگ گھیراؤ جلاؤ اور احتجاج کے ذریعے دباؤ ڈال کر اپنے خلاف قائم مقدمات پر اثر انداز ہو نا چاہتے ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes