پولیس کا فرض عوام کے جان ومال کا تحفظ ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر

Published on June 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

DPO
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ پولیس کا فرض عوام کے جان ومال کا تحفظ ہے اور اس مقصد کے لیے پولیس والے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کرتے یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ایک شہری کی جان بچانے والے ٹریفک کانسٹیبل کو انعامی رقم اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دیتے ہوئے کہی ۔ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے بتایا کہ کانسٹیبل راؤ مصطفے اقبال نے لڈن کے رہائشی مختار کی اس وقت زندگی بچائی جب وہ اپنی گھریلو پریشانیوں سے تنگ جنرل بس اسٹینڈ کے قریب ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرنے جا رہا تھا اور عین آخری لمحات میں جب ٹرین صرف چند سیکنڈ کے فاصلہ پر تھی ٹریفک کانسٹیبل مصطفے نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اس شخص کوبچا لیا جس پرکانسٹیبل کو 5ہزار روپے انعام اور سی سی تھری سرٹیفیکیٹ دیا گیا اس موقع پر سی پی ایل سی کے ممبر عمر بھارہ، انچار ج شکایت سیل انسپکٹرمسعود جاوید،اکاؤنٹینٹ ابرار گجر، او ایس آئی گلزار اور میڈیا کوارڈینیٹر راؤ مبین بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog