طلبا و طالبات میں ماحولیات کا شعور اجاگر کرنے کیلئے سرکاری سطح پر جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے ڈی سی او ایبٹ آباد

Published on June 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 457)      No Comments

index
ایبٹ آباد (یواین پی) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مطیع اللہ خان نے کہا ہے کہ طلبا و طالبات میں ماحولیات کا شعور اجاگر کرنے کیلئے سرکاری سطح پر جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے جبکہ صوبائی حکومت کی طرف سے درخت لگانے والے طلباء کو امتحانات میں اضافی نمبر دینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیچر قدرت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقدہ پروگرام کے دوران کیا۔یہ پروگرام عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے ضلع کے سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباء و طالبات کے درمیان تقریری مقابلہ کے تحت منعقد کیا گیا تھاجس میں اردو کے دو اور انگریزی کے ایک سطح کے مقابلے شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ماحولیات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے حال ہی میں گلیات میں تجاوزات خاتمے کا آپریشن بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا جبکہ نئی اور جدید منصوبہ بندی کے تحت علاقہ میں سیاحت کے فروغ اور ماحولیات تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئی شجر کاری کا فروغ اور درختوں کا تحفظ و نگہداشت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پانی کا ضیاع روکنا ، بہتر ماحول کی فراہمی جیسے معاملات بھی انتظامیہ کے پیش نظر ہیں۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بھی بچوں میں ماحولیات سے متعلق شعور اجاگر کریں تاکہ انہیں ایک بہتر اور آلودگی سے پاک مستقبل میسر آسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme