دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت کے ساتھ ہیں۔اعجاز الحق

Published on June 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

2اسلام آباد (یو این پی) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ملکی مفاد اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کا اعادہ کیا ہے۔بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان آپریشن میں آپریشن کے خاطر خواہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں، گزشتہ سال 9 ستمبر کو تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹی کانفرنس کے بعد بڑے بڑے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو آپریشن سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا۔ اعجاز الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرنا ضروری تھا تاہم تمام سیاسی جماعتوں نے ملکی مفاد اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کا اعادہ کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور کا واقعہ افسوسناک ہے اور اس کی جوڈیشل انکوائری ہو رہی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes