وزیراعظم محمد نواز شریف لیپ ٹاپ اسکیم کا باضابطہ طور پر (آج) آغاز کریں گے ،مریم نواز

Published on June 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

2
اسلام آباد ۔۔۔وزیراعظم محمد نواز شریف وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کا باضابطہ طور پر (آج) جمعہ کو آغاز کریں گے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن محترمہ مریم نواز کی زیر صدارت اسکیم کے قومی سطح پر آغاز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ چیئرپرسن مریم نواز نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نوجوانوں سے کئے گئے وعدے کے مطابق فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے تاکہ ملک کے گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ سطح کے طلباء و طالبات کی تحقیق، معیاری تعلیم، اطلاعات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی تک رسائی بہتر ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 4 ارب روپے کی وزیراعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم سے ایک لاکھ طلبہ استفادہ کر سکیں گے۔ یہ اعلیٰ معیار کے لیپ ٹاپ ہائر الیکٹریکل اپلائنسز کارپوریشن چائنہ کی طرف سے پاکستان میں تیار کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت عام انتخابات میں عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کی تکمیل اور ان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے اور وزیراعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم کے ذریعے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ کی فراہمی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لیپ ٹاپ کے ساتھ پی ٹی سی ایل ایو تھری جی ڈیوائس بھی فراہم کی جائے گی جس سے نوجوانوں کو تین ماہ کے لئے انٹرنیٹ کی فری رسائی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ لیپ ٹاپ میں پہلے سے موجود ایپلی کیشنز کے ذریعے طلباء

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog