کھیل ہم نصابی سرگرمیوں کا بہترین ذریعہ ہے. جسکی بدولت ہم اپنی نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سےمحفوظ رکھنے کے ساتھ مفید شہری بنا سکتے ہیں.کیپٹن عبدالستار نیازی
اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)نوناری فٹ بال کلب دیپالپور کا پنجاب سپورٹس بورڈ کے ساتھ الحاق خوش آئند بات ہے.سرپرست اعلی ملک ریاض حسین نوناری, ملک اختر علی, ملک فرار حسین زاہد شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیل ہم نصابی سرگرمیوں کا بہترین ذریعہ ہے. جسکی بدولت ہم اپنی نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھ کر اچھا شہری بنا سکتے ہیں.جو مستقبل میں ملک و قوم کی خاطر بہترین کار ہائے نمایاں سرانجام دے سکتے ہیں. اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے دیپالپور تحصیل میں اپنے وسائل بروئے کار لاتے عبدالستار نیازی جنکی علاقہ کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں گراں قدر خدمات ہیں. نوجوان نسل کا منفی سرگرمیوں میں شامل ہونا اس سے محفوظ رکھنے کے لیے نوناری فٹ بال کلب دیپالپور کی بنیاد رکھی اسی دوران اصول, محنت اور تسلسل کو بنیاد بنایا گیا جسکا ایوارڈ آج پنجاب سپورٹس بورڈ کے ساتھ الحاق ہماری اعلی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے.مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے اور علاقہ کیلئے بھی کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لیے مثال قائم کر دی جسکے بہت جلد نتائج برآمد ہونگے. کیپٹن عبدالستار نیازی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا میں ینگ ویلفئیر سوسائٹی 40ڈی رجسڑڈ اوکاڑہ سرپرست اعلیٰ ملک ریاض حسین نوناری, ملک اختر علی, ملک فراز حسین,ملک زاہد شریف,ملک ظہیر بلال نوناری, عبدالمجید آرزو, ملک سیف اللہ نوناری, حکیم عبدالفہیم,ملک افضال احمد, علی رضا, مبشر مقصود, محمد احمد, رضی الرحمن, محسن حسان, ظہور احمد بھٹی, عبدالواحد,تمام عہدیداروں,ممبران کی طرف سے مبارکباد پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا.کیپٹن عبدالستار نیازی کا کہنا تھا اتنی بڑی کامیابی اپنی ٹیم ینگ ویلفئیر سوسائٹی 40ڈی رجسڑڈ اوکاڑہ کے نام کرتا ہوں.اسکے ساتھ صوبائی وزیر پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر, ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر اوکاڑہ, تحصیل سپورٹس آفیسر دیپالپور مظہرحسین کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے کھیل کے میدان میں ہمیں اپنا حصہ بنایا.گورنمنٹ کی طرف سے تمام رجسڑڈ کلبز کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا.