اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول کو نواحی گاؤں 35 جی ڈی سے ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ کاشف کے گھر میں اس کی بیوی کو دردِزہ (لیبر پین) شروع ہو گئی ہے لہذا مدد کےلیے ایمبولینس بھجوائی جائے۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت ریسپانس کیا اور حاملہ خاتون کے وائٹلز چیک کیے۔ اسی دوران حاملہ خاتون بہت ذیادہ درد کی شکایت کرنے لگی جس پر ریسکیو اہلکار نے کنٹرول کو بتایا کہ زچگی کا عمل شروع ہو گیا ہے لہذا ہم ہسپتال شفٹ نہیں کر سکتے۔ اس کے بعد اہلکار نے گھر والوں سے اجازت لیتے ہوئے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھر کے خواتین کے ہمراہ حاملہ خاتون کی نارمل ڈیلیوری کروائی اور بعد ازاں مکمل چیک اپ کرنے پر زچہ و بچہ تندرست و توانا پائے گئے۔ گھر والوں نے ریسکیو اہلکاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ریسکیو اہلکاروں کو ایک فرشتے کی ماند گھر بجھوایا اور مشکل وقت میں مدد فراہم کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام نے بھی نارمل اور گھر میں ڈیلیوری کروانے والے ریسکیو اہلکاروں (احمد شیخ اور محمد اشتیاق) کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھرپور سراہا اور شاباش دی۔