مسلم لیگ ن کی صدارت کے لیے الیکشن آج ہوگا

Published on May 28, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 24)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ ن کی صدارت کا الیکشن آج ہوگا، نواز شریف کے مقابلے میں 10 امیدوار سامنے آگئے ہیں۔پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس لاہور میں ہوگا، نواز شریف پارٹی صدارت کے امیدوار ہیں۔پارٹی الیکشن کے چیف الیکشن کمشنر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد نواز شریف نے مسلم لیگ کو سب سے زیادہ مقبول اور عوامی جماعت بنایا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کسی سے روٹھے ہوئے نہیں ہيں، بلکہ متحرک کردار ادا کررہے ہیں۔رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے مراد نواز شریف ہے، پارٹی مکمل طور پر نواز شریف کے نام پر متفق ہے تو کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی بھی صدارت کے لیے کاغذات جمع کراسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题