یوم تکبیر کی 26ویں سالگرہ کے موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ کے دفتر میں کیک کاٹا گیا

Published on May 29, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی ) یوم تکبیر کی 26ویں سالگرہ کے موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ کے دفتر میں کیک کاٹا گیا تقریب میں عہدیداران اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،بعد ازاں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ،یوم تکبیر کی تقریب میں پاک فوج کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے اقدام کوزبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ، ضلعی صدر شعبہ خواتین مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے کہا کہ پوری قوم آج عہد کر رہی ہے کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گایوم تکبیر بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ ایسے اندرونی دشمنوں جو وطن عزیز پاکستان کو خطرات سے دوچار کرنا چاہتے ہیں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کا دن ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ہی انشااللہ بہت جلد پاکستان کی اقتصادی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا سابق وزیرا عظم محمد نواز شریف جنہوں نے28مئی 1998کو ایٹمی دھماکے کر نے کا اعلان کر کے دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنایا اوربیرونی دباو ¿ قبول نہیں کیا کو خراج تحسین پیش کیا گیا سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو ، پاکستان کے جوہری پروگرام کے معمار ڈاکٹر عبدالقدیر خان ،ایٹمی سائنسدانوںجنہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو شروع کیا اور جاری وساری رکھا کی خدمات کوبھی خراج تحسین پیش کیا گیا ، اس موقع پر ضلعی اور تحصیل اوکاڑہ کے عہدیداران، عائشہ اکمل ،مس تزئین اعجاز،طالبات لائبہ ، سحر ، ارفع ، آئرہ ودیگر نے شرکت کی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题