ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) فرخ عتیق نے دارلامان میں مقیم خواتین سے دار الامان کی جانب سے فراہم کی جانیو الی سہولیات سے متعلق بھی دریافت کیا

Published on May 30, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) فرخ عتیق خان کا دار الامان کا دورہ۔انہوں نے دارلامان میں مقیم خواتین سے دار الامان کی جانب سے فراہم کی جانیو الی سہولیات سے متعلق بھی دریافت کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق خان،سپرنٹنڈنٹ دارالامان میڈم روبینہ نے دارالامان میں مقیم خواتین،کھانا،کپڑے اور انہیں دی جانے والے سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دارلامان آپ لوگوں کا اپنا گھر ہے اپنے مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں جب تک آپ لوگ دارالامان میں مقیم رہیں گی آپ کو ضروریات زندگی کی تمام سہولیات بہترین طریقہ سے فراہم کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) فرخ عتیق خان نے افسران کو ہدائیت کی کہ دارالامان میں مقیم خواتین کو کسی قسم کی بھی پریشانی نہ ہو میڈیکل سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ماہر نفسیات گاہے بگاہے ان خواتین کی کونسلنگ کرنے میں اپنا کردار دا کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme