اوکاڑہ(یو این پی)ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر تھانہ سٹی رینالہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالجبا ر عرف جباری گرفتار کر لیا ،ملزم کے قبضہ سے 5 کلو سے زائد چرس برآمد تھانہ صدر رینالہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش مقصود احمد اور سرفراز علی کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کے قبضہ سے 02 کلو 500 گرام سے زائد چرس برآمد تھانہ اے ڈویژن پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش فرمان الحق گرفتار کر لیا ،ملزم کے قبضہ سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد ،تھانہ کینٹ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عاصم اعجاز کو گرفتار کر لیا ، ملزم کے قبضہ سے 2 کلو سے چرس برآمد،تھانہ بی ڈویژن پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروشوں صفدر ،عبدالرزاق اور محمد اسرار کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے 58 لیٹر شراب برآمد ،تھانہ شیر گڑھ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش شان علی کو گرفتار کر لیا ، ملزم کے قبضہ سے 30 لیٹر شراب برآمد ،ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے، ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں ۔