سیاستدانوں سمیت اہم شخصیات کہاں عید منائیں گی؟ تفصیلات منظر عام پر

Published on June 17, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 16)      No Comments

لاہور(یواین پی) ملک بھرمیں آج 17 جون کو نماز عیدالاضحی عقیدت و احترام سے ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر سیاستدان اور اہم شخصیات کہاں عید منائیں گی؟ تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری نوابشاہ میں عید کی نماز ادا کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف لاہور میں نماز عید ادا کریں گے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور، چیف جسٹس پاکستان اسلام آباد، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری لاڑکانہ میں نماز عید الاضحی ادا کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سیہون، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نماز عید الاضحی ڈیرہ بگٹی میں ادا کریں گے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب ہری پور، گوہر خان بونیر، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز اسلام آباد، سابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کوئٹہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کراچی اور شرجیل انعام میمن حیدرآباد میں نماز عید ادا کریں گے۔وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ و مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ خان فیصل آباد، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان میرپور، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر عید الاضحی آبائی ضلع بھمبر میں ادا کریں گے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان، جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق دیر، سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سوات، پرویز خٹک نوشہرہ اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کوئٹہ میں عید الاضحی کی نماز پڑھیں گے۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد ہاشم خان کوئٹہ اور صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیااللہ لانگو قلات میں عید منائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog