عیدقرباں پر گوشت ضرور کھائیں مگر اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں: طبی ماہرین

Published on June 17, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)ہر شہری کا دل چاہتا ہے کہ وہ گوشت سے بنے مزے مزے کے پکوان کھائے۔ مصالحہ دار،سپائسی اور تیز مرچوں والے پکوانوں سے لذت کام و دہن کا کام لے۔ اِسی لیے تو عیدقربان پر کڑاہی گوشت، بریانی، کباب، تکے،سری پائے اور طرح طرح کی ڈشیں تیار کی جاتی ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ گوشت خوری سے جوڑوں کا درد،یورک ایسڈ اور کینسر ہو سکتا ہے۔ معدے،پیٹ اور مسوڑھوں میں خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔ خارش،جگر، ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، بواسیر اور شوگر کے مریض گائے کا گوشت احتیاط کے ساتھ استعمال کریں۔ دل کے مریض چربی والا گوشت، گردے،مغز، سری پائے اور کلیجی وغیرہ استعمال نہ کریں۔طبی ماہرین کہتے ہیں، گوشت کے پکوانوں میں زیادہ مرچ مصالحے نہ ڈالیں نیز ان پر سبز دھنیے کی گارنش ضرور کریں۔ گوشت کے ہمراہ سلاد خصوصاً پودینہ، لیموں اوردہی کا رائتہ استعمال کریں۔ یو ا ین پی کے مطابق طبی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ گوشت کھانے کے ساتھ ساتھ سبزیوں کا استعمال بھی جاری رکھا جائے۔ سبزیوں میں ٹماٹر، پھلیاں، سلاد کا استعمال مفید ہے۔ ابلا ہوا یا بھاپ میں تیار کیا ہوا گوشت بھنے ہوئے گوشت سے بہت بہتر ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک کھانے کے بعد دوسرے کھانے میں کم از کم 5 سے 6 گھنٹے کا فرق رکھا جائے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر اکثر حلق میں ہڈی پھنسنے کے واقعات رونما ہو جاتے ہیں لہذا ہڈی والا گوشت کھاتے ہوئے خصوصی احتیاط برتیں۔ گوشت کے ساتھ کولڈ ڈرنکس کا استعمال مزید تیزابیت پیدا کرسکتا ہے، کوشش کی جائے کہ کولڈ ڈرنکس کا استعمال کم سے کم کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme