عید قربان پر رانا پروڈکشن کامزاحیہ اسٹیج ڈرامہ ”بکرا قسطوں پر“کی کامیاب نمائش جاری

Published on June 22, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments

 کاسٹ میں ثانیہ خان،ینا ایرانی، ثمر ملک، فرح ملک، میناں ایرانی،خالد جٹ،ہ وقاص مرزا، جاوید سوہنا شامل
بورے والا (ڈاکٹر بی اے خرم/یواین پی)عیدالاضحی کے پر مسرت موقع پر محفل آڈیٹوریم میں رانا پروڈکشن کامزاحیہ اسٹیج ڈرامہ ”بکرا قسطوں پر“پیش کیا گیا شائقین ڈرامہ نے محفل آڈیٹورم کا رخ کیا اورمیوزیکل و کامیڈی ڈرامہ ”بکرا قسطوں پر“کو خوب پسند کیا یہی وجہ ہے کہ اس ڈرامہ کی کامیاب نمائش جاری ہے میوزیکل و کامیڈی ڈرامہ ”بکرا قسطوں پر“کے نگران ہدایت کار سلطان لودھی،ہدایت کارخالد جٹ،پروڈیوسرزباؤ اکرم، رانا چاندجبکہ آرگنائزروقاص مرزا ہیں نمایاں کاسٹ میں فلمسٹارسپر ماڈل ثانیہ خان،فلمسٹار و ڈانسنگ کیوئین رینا ایرانی،فلمسٹار سپر ماڈل ثمر ملک،فلم سٹار و سپر ماڈل فرح ملک،فلمسٹارسپر ماڈل میناں ایرانی،چھوٹی مہک ملک،فلمسٹار اسرا ملک،فلمسٹار سونیا شاہ،خالد جٹ،کامیڈی شہزادہ وقاص مرزا، جاوید سوہنا آف میاں چنوں،عامر جھلا،،عابد جلال و دیگر شامل ہیں فنکاروں نے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بورے والہ کے شائقین ڈرامہ نے ہماری پرفارمنس کو خوب سراہا ہمیں جتنی محبت یہاں ملی لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy