چیمپیئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا، پاک بھارت میچ کب ہوگا؟

Published on July 8, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 31)      No Comments

کراچی (یواین پی) آئندہ سال پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 19فروری کو افتتاحی میچ میں گرین شرٹس کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے کراچی میں ہوگا جبکہ 24تاریخ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں راولپنڈی میں مد مقابل ہوں گی۔سب سے اہم مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان یکم مارچ کو لاہور میں ہونا ہے۔ایونٹ کے سیمی فائنلز بالترتیب کراچی اور راولپنڈی میں 5اور 6مارچ کو کھیلے جائیں گے جبکہ 9مارچ کو فیصلہ کن معرکے کی میزبانی لاہور کرے گا۔یاد رہے کہ بھارت نے ایونٹ میں شرکت کو اپنی حکومت کی اجازت سے مشروط قرار دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题