شہدائے کربلا کی عظیم قربانی پوری دنیا کے لئے ایک مثال ہے سید عاشق حسین کرمانی

Published on July 14, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے
اوکاڑہ(یو این پی/شیخ ندیم شیراز) صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کی عظیم قربانی پوری دنیا کے لئے ایک مثال ہے شہدائے کربلا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے باطل کے آگے جھکنے سے انکار کرتے ہوئے دین اسلام کو ہمیشہ کے لئے سر بلند کر دیا انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان کی قائم فضا کو بر قرار رکھنے کے لئے تمام متعلقہ ادارے اپنے فرائض پورر ذمہ داری سے سر انجام دیں مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ جلوسوں کے روٹس کی صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں تمام تر اقدامات جلد از جلد مکمل کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر، کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید، آرپی او محبوب رشید، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر فرخ عتیق خان، ڈی پی او طارق عزیز سندھو،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید جمیل حیدر شاہ،سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر افضال حسین بلوچ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی شرکت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے عشرہ محرم الحرام کے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے پولیس کی جانب سے سیکورٹی انتظامات بارے اجلاس کو آگاہ کیا صوبائی وزیر نے محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں قائم مرکزی کنٹرول روم اور مرکزی جلوس کے راستوں کا دورہ کیا انہوں نے کنٹرول روم میں متعلقہ محکموں کے اہلکاران سے ورکنگ بارے دریافت کیا انہوں نے جلوس کے روٹ اور مرکزی امام بارگاہ کے کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پر امن محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام امور کی کڑی نگرانی کر رہی ہیں عشرہ محرم الحرام کے سلسلہ میں عزاداروں کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں اورمون سون کے پیش نظر نکاسی آب کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں جبکہ یوم عاشور کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے سلسلہ میں واپڈا افسران پوری طرح الرٹ رہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy