اوکاڑہ،ضلع بھر میں 10 محرم کی تمام مجالس اور جلوس پرامن احتتام پذیر،سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات

Published on July 18, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال، کمشنر ساہیوال، ایم این اے ریاض الحق جج ڈپٹی کمشنر ڈی پی او نے 10 محرم کے جلوس کی مانیٹرنگ کی
اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) ضلع بھر میں 10 محرم کی تمام مجالس اور جلوس پرامن احتتام پذیر ہو گئے اس موقع پر پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے ریجنل پولیس افیسر ساہیوال محبوب رشید کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج ڈپٹی کمشنرفرخ عتیق خان ڈی پی او طارق عزیز سندھونے 10 محرم کے مرکزی جلوس کی مانیٹرنگ کی سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر ڈی ایس پی سٹی سرکل مہر محمد یوسف اور پولیس کی پوری ٹیم کو شاباش دی ضلع بھر میں 44 جلوس اور 18 مجالس کے پروگرام ہوئے جن میں 24 لائسنی اور 20روایتی جلوس شامل تھے جبکہ حساس مجالس اور جلوسوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی پولیس کے 2500 سے زائد افسران اور اہلکاروں نے ڈیوٹی سر انجام دی پلس 500 سے زائد والنٹیرز نے بھی ڈیوٹی دی مجالس اور جلوس کے دوران مسلح اہلکاروں کو چھتوں پر تعینات بھی کیا گیا تھا تمام مجالس اور جلوس کے پروگرام کی خفیہ کیمروں سے نگرانی بھی جاری رہی ڈی پی او اوکاڑہ خود فیلڈ میں موجود رہے اور تمام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او صاحبان تمام حساس مجالس اور جلوسوں کے پروگرام میں موجود رہے اس موقع پر لیڈیز پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے بھی ڈیوٹی سر انجام دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes