پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں پٹیشنر ہی نہیں تھی مخصوص نشستیں دے دینے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے صائمہ رشید

Published on July 21, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی ) مسلم لیگ (ن ) شعبہ خواتین اوکاڑہ نے اضافی مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اوکاڑہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جسکی قیادت ضلعی صدر مسلم لیگ ن شعبہ خواتین مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی۔ احتجاجی خواتین نے آئین کا قتل نامنظور کے نعرے لگائے۔ احتجاجی مظاہرے میں دیگر عہدیداران بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف جو سپریم کورٹ میں پٹیشنر ہی نہیں تھی اسے مخصوص نشستیں دے دینے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس سے انصاف اور آئین کا قتل ہوا ہے، اس موقع پر ضلعی نائب صدر عائشہ اکمل ، ضلعی جوائنٹ سیکرٹری ارم شہزادی ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مس تزئین ، یونین صدور مریم بی بی ، متینہ نازیہ سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes