سی پیک نے پا کستان اور چین کے ما بین تعاون کو ایک نئی بلندی تک پہنچایا ہے ، وزیر منصو بہ بندی

Published on August 3, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

چین کی معیشت کی ترقی سے دیگر ممالک کو بھی مواقع بھی حاصل ہوں گے، احسن اقبال
اسلام آ باد (یواین پی) چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام “نئے دور میں چین کی گہری اصلاحات سے پیدا ہونے والے عالمی مواقع” کے موضوع پر گلوبل ڈائیلاگ منعقد ہوا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی دوست ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کا گہراتعلق ہے۔ ان کاکہناتھاکہ چین پاکستان اقتصادی راہدری نے ترقیاتی شعبے میں ہماری دوستی اور تعاون کو ایک نئی بلندی تک پہنچایا ہے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ اب پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، جو سی پیک کا اپ گریڈ ڈورژن ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس میں 5 نئے کوریڈورز کا آغاز کیا جائے گا، جن میں ترقی کا کوریڈور، ذریعہ معاش کا کوریڈور،جدت کا کوریڈور، گرین اکانومی کا کوریڈور اور وسعت وشمولیت پر مبنی علاقائی تعاون کا کو ریڈور شامل ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان پانچ کوریڈورز کے ذریعے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ احسن اقبال کاکہنا تھا کہ حال ہی میں منعقد ہونے والے سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کےتیسرے کُل رکنی اجلاس میں چین کی ترقی کیلئے ایک نیا خاکہ پیش کیا گیاہے، جس کے تحت چین کی قیادت نے چینی صدر شی جن پھنگ کی محرک صدارت میں اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس موقع پر چین کی معیشت کو مزید وسعت دینے کا عزم بھی کیا گیا ہے تاکہ چین ترقی کی مزید منازل طے کر سکے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کاکہنا تھا کہ چین کی جانب سے اصلاحات کو گہرا کرنے، کھلے پن اور معیشت میں جدت سے نہ صرف چینی کمپنیوں اور چینی عوام کو مواقع ملیں گے بلکہ چین کی معیشت کی ترقی سے دیگر ممالک کو چین کے ساتھ تجارت کے مواقع بھی حاصل ہوں گے ۔ انہوں نے اس امید کااظہار کیا کہ چین پہلے کی طرح اپنے اہداف حاصل کرے گا اور چین کی ترقی کے اس نئے خاکے کے ذریعے پاکستان اور چین کیلئے تعاون کے متعد مواقع پیدا ہوں گے۔ احسن اقبال نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک خطے میں مشترکہ خوشحالی کے نئے دور کیلئے مل کر کام کریں گے۔ تقریب میں اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز شی یوان چھیانگ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، جس کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں نے مختلف شعبہ جات میں تعاون مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان صنعت، تجارت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مالیات، فلکیات اور دیگر شعبہ جات میں تعاون کے فروغ امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کے چینی صدر شی چن پھنگ کی رہنمائی میں چینی طرز کی جدیدیت اور کُھلا پن پُرامن ترقی کے راستے کے لئے سنگ میل ہے ۔ شی یوان چھیانگ نے کہا کہ صدر شی چن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو پر عمل درآمد کے زریعے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔شی یوان چھیانگ نے کہا کہ حال ہی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا کُل رُکنی اجلاس بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا ہے جو نئے دور میں چین کی جدیدیت اور کُھلے پن کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔چائنا میڈیا گروپ کے صدرشین ہائی شیونگ نے اپنی ویڈیو تقریر میں کہا کہ چینی جدیدیت، چین کی اصلاحات کی جامع گہرائی کے موضوع کے طور پر اصلاحات اور کُھلے پن کے ذریعے فروغ پا رہی ہے اور یقیناً وسیع تربلندی تک پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں عوام پر مبنی نقطہ نظر اختیار کرتے ہوئے، ایک نئے آغاز کے ساتھ، اور اجتماعی سوچ کو لاگو کرتے ہوئے پارٹی کی مجموعی قیادت کو برقرار رکھنے کے اصولوں کو نافذ کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ چینی صدر شی چن پھنگ نے کہا ہے کہ “اصلاحات اور کُھلاپن، جسے صحیح معنوں میں چین کا دوسرا انقلاب کہا جا سکتا ہے، نے نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کو بہت متاثر کیا”۔ انہوں نے کہا کہ چین کے نئے دور میں اصلاحات کی جامع گہرائی قومی تجدید کو مکمل طور پر فروغ دینے کا کلیدی اقدام ہے۔شین ہائ شیونگ نے کہا کہ چین اپنی اصلاحات کی رفتار کو نہیں روکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ دنیا کے ساتھ گہرائی سے جڑا رہے گا اور ایک مشترکہ تقدیر کا اشتراک کرے گا۔پاکستان ریسرچ سینٹر فار کمیونٹی وِد شیئرڈ فیوچر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالد تیمور نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برقی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار میں چین نے حیرت انگیز ترقی کی ہے، اور پاکستان کو اس ضمن میں چین کے تجربات اور کامیابیوں سے استفادہ کرنا چاہییے۔پاکستان اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن کے صدر لا لیان جے، وفاقی وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عاصم خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک ، وفاقی وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات ظفر الحسن اور دیگر مقررین نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور پاک-چین تعلقات، تعاون اور مواقع پر روشنی ڈالی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes