پاکستان میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچوں کی آبادی مائیکرونیوٹرینٹس کی کمی کا شکار ہیں؛ محمد عرفان

Published on September 1, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 223)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) نیوٹریشن انٹرنیشنل نے محکمہ صحت کے اشتراک سے ”خوردنی تیل کی فورٹیفیکیشن کے فوائد, اور وٹامن اے اور ڈی کی کمی کو دور کرنے میں اس کا کردار” کے بارے میں ایک آگاہی سیشن کا اہتمام کیا۔ آگاہی سیشن میں ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کی مختلف یونین کونسلز سے لیڈی ہیلتھ سپروائزرز/ورکرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر فوڈ فورٹیفیکییشن پروگرام کے زونل مینیجر محمد عرفان نے فورٹیفیکیشن پروگرام اور خوردنی تیل میں شامل کیے جانے والے وٹامنز کے فوائد کے حوالے سے آگاہی دی۔ انہوں نے آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچوں کی آبادی مائیکرونیوٹرینٹس کی کمی کا شکار ہیں جس میں آئرن وٹامن اے اور وٹامن ڈی سرِفہرست ہیں۔ زونل مینیجر نے کہا کہ غذائیت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فورٹیفیکیشن ایک آسان اور قابلِ عمل طریقہ کار ہے۔ جوکہ وٹامنز اور منرلز کی موجودگی کو کم سے کم لاگت سے ممکن بناتا ہے، اور یہ کہ لوگوں کی غذائی عادات کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ انہوں نے کھلے یا غیر صاف شدہ تیل کے استعمال اور اس کے صحت پر منفی اثرات کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلا اور غیر صاف شدہ تیل مختلف مہلک بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ، ڈاکٹر سیف اللہ،انچارج پروگرام ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ڈاکٹر ذوالفقار علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عبدالعظیم بھی موجود تھے۔ سی ای او ہیلتھ نے اپنے خطاب میں اس امر پر زور دیا کہ مارکیٹ میں موجود تمام خوردنی آئل وٹامن اے اور ڈی سے فورٹیفائیڈ ہوں۔ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ یہاں سے حاصل شدہ معلومات لوگوں تک بھی پہنچائیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شرکاء سے گفتگو میں اپنے ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور انہوں نے کہا کہ غذائیت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فوڈ فورٹیفیکیشن وقت کی اہم صرورت ہے۔ معزز مہمانان اور شرکاء نے آگاہی سیشن کے لیے نیوٹریشن انٹرنیشنل کا شکریہ ادا کیا اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کی کاوشوں کو سراہا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog