بیجنگ (یواین پی)ناروے کے وزیر اعظم جونس گہر اسٹری نو سے گیارہ ستمبر تک چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ اس دوران چین اور ناروے کی جانب سے سبز تبدیلی کا مشاورتی میکانزم قائم کرنے کا مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔اس میکانزم کا مقصد گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی، حیاتیاتی تنوع کا تحفظ اور بحالی، نئی سبز صنعتیں اور روزگار پیدا کرنے کے لئے روابط اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس میں تعاون کے موجودہ شعبوں اور سبز تبدیلی میں تیزی لانے کے لیے نئے اقدامات بھی شامل ہیں۔فریقین کے متعلقہ محکمے، کاروباری ادارے اور تنظیمیں مشترکہ مفادات اور دستیاب وسائل کی روشنی میں اپنے فرائض کے دائرہ کار کے تحت تعاون اور بات چیت کریں گے۔دونوں فریق ضرورت پڑنے پر مخصوص موضوعات پر بات چیت کر سکتے ہیں۔دونوں فریق بات چیت کے ذریعے مشترکہ مفادات کے کثیر الجہتی عمل میں رابطے کو بھی مضبوط کریں گے۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ہر دو سال بعد ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہیں جس میں پیش رفت کا جائزہ لیا جاتا ہے اور مذاکرات کے نئے اہداف طے کیے جاتے ہیں۔