چینی صدر کا اساتذہ کے مفادات کا تحفظ کرنے پر زور

Published on September 11, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 23)      No Comments

اساتذہ کا احترام چینی قوم کی ایک عمدہ روایت ہے، شی
بیجنگ (یواین پی) بیجنگ میں منعقد ہونے والی قومی تعلیمی کانفرنس  میں  سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر  مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے  شرکت کی اور ایک اہم تقریر کی۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق 10 ستمبر چین میں اساتذہ کا  دن ہے ۔یہ چالیسواں سال ہے جب یہ دن چین میں منایا جا رہا ہے۔چین کے صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں  سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے ملک بھر کے اساتذہ کو  مبارکباد  پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا احترام اور تعلیم کو اہمیت دینا چینی قوم کی ایک عمدہ روایت ہے۔ اساتذہ کی سیاسی، سماجی اور پیشہ ورانہ حیثیت کو بہتر بنانا، اساتذہ کی آمدنی  او ر متعلقہ سہولیات  کو بہتر  بنانا، پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے اساتذہ کے لیے ٹیچنگ الاؤنس کا معیار بلند کرنا، دیہی اساتذہ کے لیے لونگ الاؤنس پالیسی کو نافذ اور بہتر بنانا اور کالجوں اور  جامعات  کے تنخواہوں کے نظام میں اصلاحات کو فروغ دینا ضروری ہے۔انہوں نے  اساتذہ کے وقار ،قانونی حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنے ، اساتذہ کے غیر تعلیمی اور تدریسی کاموں کا بوجھ کم کرنے ، اور اساتذہ کے ریٹائرمنٹ کے  امور  کو بہتر بنانے پر زور دیا تاکہ  اساتذہ اعلی سماجی وقار سے لطف اندوز ہوسکیں اور  تدریس معاشرے میں سب سے زیادہ قابل احترام پیشوں میں سے ایک بن سکے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes