بینظیر بھٹو شہید کی 61 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

Published on June 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 666)      No Comments

ttt
جدہ( رپورٹ بیورو چیف زکیر احمد بهٹی .کیمرا مین محمد وسیم ) پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 61 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی سینیٹر پاکستان پیپلزپارٹی محترمہ سحر کامران صاحبہ تھیں۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض پیپلزپارٹی سعودی عرب کے سئنیر راہنما ملک جاوید اور پی وائی او سعودی عرب نے مشترکہ طور پر سر انجام دئیے تقریب کاآغاز تلاوت قرآں کریم سے ہوا جس کی سعادت ارشد محمود بٹ صاحب نے حاصل کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سحر کامران نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی شہید بی بی کی سالگرہ اپنا خون دے کر مناتی ہے۔ پیپلزپارٹی ایسی پارٹٰی ہے جس کے جیالے موت سے گھبراتے نہیں بلکہ موت کو گلے لگاتے ہیں۔ شہید محترمہ نے اپنے شہید والد محترم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کے لیئے جدو جہد کی۔ انہوں نے ہر پلیٹ فارم پر غریب عوام کی آواز کو بلند کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں سلام پیش کرتی ہوں پاک فوج کے ان جوانوں کو جو آج ملکی سرحدوں پر ملکی حفاظت میں دن رات ہمہ تن گوش ہیں۔ مزید خطاب کرتے ہوئے انہوں پیپلزپارٹی اور پی وائی او کے عہدیدارن اور جیالوں کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ تقریب سے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر کے مشیر سردار عنایت اللہ عارف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ محترمہ شہید نے اپنے ملک کے کسانوں اور مزدور طبقہ کے لئیے عزیم قربانیا ں دیں جسکی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے پانچ سال تک حکومت کی کسی قسم کا ناخوشگوار پیش نہ آنے دیا۔ اس ٓکے علاوہ پیپلزپارٹی سعودی عرب کے صدر ریاض بخاری جو حالیہ دنوں میں اپنے نجی دورے پر امریکہ میں ہیں نے تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ انہوں نے پی پی پی اور پی وائی او کے اراکین و عہدیدارن کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ پیپلزپارٹی کے تمام جیالے اپنی صفحوں میں اتحاد پیدا کریں۔ دیگر مقررین جس میں چوہدری تصور،ملک جاوید راجہ محبوب طاہر، سردار آفاق، خالد گجر، فہیم میتلا، خورسید احمد متیال، چوہدری خوشحال طاہر، حاٖفظ مقبول،خرم کولارنے خطاب کے دوران محترمہ شہید کو خراج تحسین پیش کیا اور حاضرین کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ تقریب کے اختتام پر خالد گجر نے شہداء گڑھی بخش کی مغفرت اور ملک پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی کے لئیے دعا کروائی اس کے بعد پروگرام کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes