صوبائی بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لیے 119ارب روپے کی خطیر رقم مختص کرنا قابل تحسین ہے یواین پی سروے رپورٹ

Published on June 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

unnamed
ہارون آباد(یواین پی)صوبائی بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لیے 119ارب روپے کی خطیر رقم مختص کرنا قابل تحسین ہے محمد افضل غوری ،محمد امجد غوری صوبائی بجٹ کے بارے میں ہارون آباد کے شہریوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا مر کزی انجمن تاجران کے رہنماؤں محمد زبیر صراف ،محمد شہزاد اقبال نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ضلع بہاولنگر خصوصاتحصیل ہارون آباد کی لوٹی رقم یا میگا پراجیکٹ نہ رکھ کے سنگین زیادتی کی ہے جنرل سٹور ایسوی ایشن کے رہنماء ملک اکرم شہاب نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں ضلع بہاولنگر کا سابقہ منظور شدہ میڈیکل دوبارہ منظور کر کے ضلع کی عوام کو بے وقوف بنایا گیا ہے تحریک انصاف کے رہنماء راؤ شعیب احمد نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت ہارون آباد کے عوام کو حکومت جماعت کے نمائندوں کو ووٹ نہ دینے کی سزا دے رہی ہے سابقہ کونسلر راشد نور غوری نے کہا کہ ہماری تحصیل پسماندگی کی حدوں کو چھو رہی ہے صوبائی بجٹ میں قابل ذکر بجٹ مختص نہ کر کے ہمارے زخموں پر نمک چھڑکا گیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes