پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ کے زیر اہتمام 26ویں نیشنل جونیئر والی چیمپیئن شپ 2014 کی افتتاحی تقریب

Published on June 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 667)      No Comments

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا( یو این پی /ڈاکٹر سید صابر علی )پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ کے زیر اہتمام 26ویں نیشنل جونیئر والی چیمپیئن شپ 2014 کی افتتاحی تقریب پی او ایف سپورٹس جمنازیم میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ظفر عباس لک صدر پاکستان والی بال فیڈریشن تھے۔ مہمان خصوصی کی آمد پر محمد افضل صدر پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری کرنل ریٹائرڈ انعام اللہ خان نے ان کا استقبال کیا۔ مہمان خصو صی کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔بعد ازاں مہمان خصوصی نے سروس کر کے چیمپیئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر میجر ریٹائرڈ محمد افضل نائب صدر پاکستان والی بال فیڈریشن اور محمد اقبال خان سیکریٹری جنرل پاکستان والی بال فیڈریشن بھی موجود تھے۔چیمپیئن شپ کے پہلے روزتین میچ کھیلے گئے ۔پہلا میچ واپڈا اور پنجاب کے مابین کھیلا گیا جس میں واپڈا نے پنجاب کو 3-1سے شکست دے دی جبکہ دوسرا میچ پاکستان نیوی اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو کہ نیوی نے 3-0سے جیت لیا۔ تیسرے میچ میں خیبر پختونخواہ نے سندھ کو 3-0سے ہرا دیا۔ اس چیمپیئن شپ میں چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان ، واپڈا، پاکستان آرمی ،پاکستان نیوی، پی او ایف واہ اور پاکستان ایجوکیشن بورڈ کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ لیگ سسٹم کی بنیاد پر یہ ٹورنامنٹ پی او ایف سپورٹس جمنازیم میں 26جون 2014تک جاری رہے گا۔ اس مو قع پر شائقین والی بال اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے کھیل کے دوران بہترین شاٹس پر کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy