آئی سی سی کی کانفرنس کا آغاز (کل)ہو گا،پی سی بی محمد عامر کی سزا میں کمی کے حوالے بات کرے گا

Published on June 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments
03333
میلبورن (یو این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ کانفرنس (کل) منگل سے میلبورن، آسٹریلیا میں شروع ہو گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سابق صدر مصطفی کمال آئی سی سی صدر کا عہدہ سنبھالیں گے، اس کے علاوہ ایتھکس کوڈ پر دستخط کئے جائیں گے جبکہ آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کانفرنس کے ساتھ ساتھ دو روزہ چیف ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی شروع ہو گا۔ اجلاس میں بگ تھری پر رائے شماری بھی امکان ہے جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کے مستقبل کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ متوقع ہے۔ اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے معطل صدر این سری نواسن کا معاملہ اہم ہو گا جنہیں آئی سی سی میں بطور چیئرمین منتخب کئے جانے کا امکان ہے، نواسن کو آئی پی ایل میں میچ فکسنگ اور کرپشن سکینڈل کے باعث معطلی کا سامنا ہے لیکن وہ آئی سی سی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی ملک کی نمائندگی کریں گے اور پی سی بی حکام کے مطابق وہ کانفرنس میں نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عامر کی سزا میں کمی کے حوالے بات کریں گے۔

 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog