شاداب خان کی ٹیم پینتھرز نے چیمپئنز کپ جیت لیا

Published on September 30, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 27)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی) شاداب خان کی ٹیم پینتھرز نے فائنل میں مارخورز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر چیمپئنز ون ڈے کپ جیت لیا۔فیصل آباد میں کھیلے گئے فائنل میں مارخورز کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 122 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پینتھرز نے 123 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 18 اووورز میں حاصل کرلیا، ہدف کے تعاقب میں پینتھرز کے عبدالبنگلزئی 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔عمر صدیق نے 19، ساجد خان 15، عثمان خان نے 13 رنز بنائے جبکہ حیدر علی صفر پر آوٹ ہوگئے، رضوان محمود 16 اور کپتان شاداب خان 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔مارخورز کی طرف سے عاکف جاوید اور محمد عمران نے 2، 2جبکہ شاہنواز دہانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں مارخورز کی پوری ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 33.4 اوورز میں 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ فخر زمان 46، حسیب اللہ خان 27 اور بسم اللہ خان 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔کپتان افتخار احمد 3، کامران غمال 2، زین عباس 6،عاکف جاوید 8محمد عمران ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ زہد محمود 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، شاہنواز دھانی اور عبدالصمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔پینتھرز کی طرف سے محمد حسنین اور عرفات منہاس نے تین، تین ساجد خان نے 2، شاداب خان اور علی رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes