پنجاب حکومت ایسا انصاف چاہتی ہے جو لوگوں کو نظر بھی آئے ‘ رانا ثناء اللہ خان

Published on June 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

44
آج بھی اپنے موقف پر قائم ہوں کہ پولیس منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو مارنے کیلئے نہیں گئی، تجاوزات اٹھائے جانے کے سو ا کوئی دوسرا مقصد نہ تھا۔سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان
لاہور(یو این پی) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے مجھ سے استعفیٰ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا کیلئے لیا ہے اور پنجاب حکومت ایسا انصاف چاہتی ہے جو لوگوں کو نظر بھی آئے ‘ہمیں اللہ تعالیٰ اور خود پر یقین ہے اور انشاء اللہ پنجاب حکومت سانحہ منہاج القرآن میں بھی سرخرو ہو گی ‘میں منہاج القرآن کے سانحہ کے بارے میں اپنا موقف جوڈیشل کمیشن میں پیش کروں گا ‘طاہر القادری کو بیرون ملک سیدھی گولیاں چلانے کی باتیں بتائی گئیں اب وہ پاکستان میں آ چکے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ اپنے سیکرٹری جنرل خرم نوازاور سکیورٹی انچارج الطاف شاہ سے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بھی پوچھیں جس سے ان کو تمام حقائق کا پتہ چل جائے گا‘میں آج بھی اپنے موقف پر قائم ہوں کہ پولیس وہاں پر منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو مارنے کیلئے نہیں گئی اور وہاں پر تجاوزات اٹھائے جانے کے سو ا کوئی اور مقصد نہ تھا۔ منگل کے روز پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہاکہ سانحہ منہاج القرآن پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد پارٹی قیادت اور وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ایسا انصاف جو لوگوں کو نظر آئے کیلئے مجھ سے استعفیٰ لیا اور میں اب اس سارے معاملے پر جوڈیشل کمیشن میں اپنا موقف دوں گا۔انہوں نے کہاکہ میرا یہ موقف ہے کہ منہاج القرآن کا معاملہ مس ہینڈل ہوا اور وہاں پر لوگوں کو مارنے کیلئے اعلیٰ یا نچلی سطح پر کوئی باقاعدہ منصوبہ بندی اور حکمت عملی نہیں بنائی گئی۔انہوں نے کہاکہ طاہر القادری اور ان کے اتحادی کہتے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ لوگوں کو سیدھی گولیاں مار کر قتل کیاجائے اور میں بھی یہ کہتا ہوں کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ کوئی کسی کو مارنے کیلئے جائے اور پھر اس سے 6سے 7گھنٹے تک مذاکرات بھی کرے۔انہوں نے کہاکہ مشکل وقت میں مشکل فیصلے حوصلے اور جرات کے ساتھ ہوتے ہیں اور میری پارٹی قیادت نے بھی میرے استعفیٰ سمیت دیگر فیصلے جرات اور حوصلے کے ساتھ کئے اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ دل دامن اور ہاتھ صاف ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes