بیجنگ (یواین پی)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں شہروں کے عالمی دن کے موقع پر سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا بین الاقوامی دن ہے جسے چین کی تجویز پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے منظور کیا گیا۔ اس کا مقصد شنگھائی ورلڈ ایکسپو 2010 میں پیش کیے گئے زندگی کو بہتر بنانے کے تصور کو وراثت میں لینا اور آگے بڑھانا ہے ۔ یہ مختلف شہری مسائل سے نمٹنے اور اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈا برائے پائیدار ترقی کے نفاذ کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، اور اسے زیادہ سے زیادہ ممالک کی حمایت موصول ہوئی ہے۔رواں سال کے آغاز سے، چین نے لوگوں پر مبنی نئی شہری منصوبہ بندی کو فروغ دیا ہے اور شہری ترقی کے طریقوں کی تبدیلی کو تیز کیا ہے۔چین کی آبادی کی شہری کاری کی شرح 66.16 فیصد تک پہنچ گئی ہے، شہروں اور قصبوں میں 930 ملین سے زیادہ لوگ آباد ہیں، یہاں کے ماحول کو بہت بہتر بنایا گیا ہے اور شہری حکمرانی کی سطح کو نمایاں طور پر بہتر بنایا گیا ہے.گلوبل سٹی انڈیکس کی تازہ ترین رپورٹ میں چینی شہروں کی درجہ بندی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور چین کے تین شہر دنیا کے ٹاپ ٹین شہروں میں داخل ہو گئے ہیں۔لین جیئن نے مزید کہا کہ شہر جدید تہذیب کی علامت ہیں۔ چین عالمی ترقیاتی انیشی ایٹو کے نفاذ کو فروغ دینے، شہری ترقی کے میدان میں گہرائی سے تعاون کرنے اور شہری ترقی کے بہتر مستقبل کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔