چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز نے چینی گا ڑیوں پر یو رپی محصولات کو غیر منصفانہ قرار دے دیا

Published on November 1, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 14)      No Comments

بیجنگ (یواین پی)چین سے درآمد کی جانے والی خالص الیکٹرک گاڑیوں پر 7.8 فیصد سے 35.3 فیصد تک اضافی کاؤنٹر ویلنگ ڈیوٹی عائد کرنے کے یورپی یونین کے فیصلے کے جواب میں، چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز نے کہا کہ یہ فیصلہ چینی آٹوموبائل کمپنیوں کے لیے غیر معروضی اور انتہائی غیر منصفانہ ہے۔ ایسوسی ایشن اسے منظور اور قبول نہیں کرتی ہے۔جمعرات کے روز چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز نے مزید کہا کہ اینٹی سبسڈی تحقیقات ایک عام تجارتی تحفظ پسند اقدام ہے۔ اضافی محصولات کا نفاذ نہ صرف آزاد تجارت اور منصفانہ مسابقت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے، بلکہ چین۔یورپی یونین آٹوموبائل انڈسٹری کے تعاون اور سبز اور کم کاربن تبدیلی کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ چینی آٹوموبائل انڈسٹری ، چینی اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ڈبلیو ٹی او تنازعات کے تصفیے کے طریقہ کار کے تحت قانونی چارہ جوئی میں چینی حکومت کی مضبوطی سے حمایت کرتی ہے۔ امید ہے کہ چین اور یورپی یونین عالمی آٹو موٹو انڈسٹری چین اور سپلائی چین کے استحکام اور ہمواری کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے کے لیے مزید بات چیت اور مشاورت جاری رکھیں گے، چینی اور یورپی آٹو موٹو صنعتوں کے درمیان تعاون کو مسلسل گہرا کرنے کو فروغ دیں گے تاکہ باہمی مفادات حاصل کیے جا سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes