ملک بھر میں آج مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 147 واں یومِ ولادت منایا جا رہا ہے

Published on November 9, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments

پاک بحریہ کے دستے نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے، پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ اپنے فرائض سے سبکدوش
اسلام آ با د(یواین پی)آج ملک بھر میں مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 174 واں یوم ولادت منایا جا رہا ہے، مفکرِ پاکستان کے147 ویں یومِ ولادت کے موقع پر مزارِ اقبال پر گارڈ تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے اور پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو کر رخصت ہوگیا۔ پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے گارڈ میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے علامہ محمد اقبال کی خدمات اور ورثے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے وژن اور افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ علامہ اقبال ؒنے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا اور قائد اعظمؒ نے یہ خواب حقیقت میں بدلا، آج کے دن ہمیں بحیثیت قوم علامہ اقبالؒ کے افکار کو مشعل راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题