اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز )آر یو جے پاکستان کے 12واں یوم تاسیس کی تقریب سٹی پریس کلب اوکاڑہ میں منعقد ہوئی، ڈی پی او راشد ہدایت، سیکرٹری جنرل آر یو جے پاکستان عابد مغل، اے ڈی سی جی حافظ عمر، رہنما مسلم لیگ (ن) چوہدری فیاض ظفر ودیگر نے کیک کا ٹا، مقررین نے آر یو جے کی علاقائی صحافیوں کے لیے 12سالہ جدوجہد پر قائدین کو خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے 12یوم تاسیس کی تقریب سٹی پریس کلب اوکاڑہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ راشد ہدایت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) حافظ عمر طیب، سیکرٹری جنرل ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان عابدحسین مغل، رہنما مسلم لیگ (ن) چوہدری فیاض ظفر، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سلمان شاہ، امیر جماعت اسلامی محمد رضوان، ڈسٹرکٹ خطیب اوکاڑہ قاری سعید احمد عثمانی تھے۔ تقریب میں آر یو جے پاکستان کے 12واں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا، مقررین نے آر یو جے پاکستان کی علاقائی صحافیوں کے لیے جدوجہد پر قائدین کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مرزا ذوالفقار علی، سماجی رہنما محمد شفیق کمبوہ، ضلعی صدر آر یو جے عباس علی جٹ، صدر سٹی پریس کلب اوکاڑہ مہر ساجد علی، چیئرمین میاں کاشف منیر، جنرل سیکرٹری اعجاز انجم کھوکھر، سینئر صحافی رائے امداد علی تبسم کھرل سمیت مقامی صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔